غ*سکھر ،تحفظ ناموس رسالت ؐریلی ، تجارتی و کاروباری مرکز تین بجے تک بند رہے

اتوار 27 ستمبر 2020 19:55

ﷺسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2020ء) تحفظ ناموس رسالت وعظمت صحابہ و اہلبیت ریلی ، شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز تین بجے تک بند رہے ، انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ، اسٹیج کی جانب آنیوالا والے راستے مکمل سیل،تفصیلات کے مطابق تنظیمات اہلسنت سکھر کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ?و عظمت صحابہ و محبت اہلبیت کرام ریلی کے حوالے سے سکھر کی مختلف تجارتی و کاروباری مارکیٹ صرافہ بازار ،شاہی بازار ،اناج بازار ،پنسار کریانہ ودیگر بازار ودیگر کاروباری مرکز و مارکیٹ نصف دن مکمل طور پر بند رہی ہے اور تاجر برادری سمیت سکھر کے شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی ، ریلی کے حوالے سے سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ریلی کے راستوں سمیت اسٹیج کی جانب آنے والے تمام راستے عام ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں