Uسکھر پولیس کیساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

اتوار 27 ستمبر 2020 19:55

!سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2020ء) ترجمان سکھرپولیس کے مطابق سکھر پولیس کا دادلو کے علاقے میں موٹر وے کے قریب اغوا کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو بنام اعجاز عرف کرم الدین سبزوئی ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جابحق ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے دوسری جانب ایس ایس پی عرفان علی سموں نیولی مقابلے کے حوالے سے بتایا کے ڈاکو موٹر وے پر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کی نیت سے دادلو کی حدود میں داخل ہوئے تھے،خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے ہیں فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، ہلاک ہونے والا تعیغانی گروہ کا اہم کارندہ تھا اور اغواء برائے تعاون ، ڈکیتی ، چوری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں