سندھ فوڈ اتھارٹی کاملاوٹ کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

مرچیں بنانے والی دو فیکٹریاں سیل کر کے لاکھوں روپے جرمانہ عائدکردیاگیا

جمعہ 16 اکتوبر 2020 17:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) سندھ فوڈ اتھارٹی کو آخرکار سکھر کے شہریوں پر رحم آگیا ملاوٹ کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا آغازکر دیا ،مرچیں بنانے والی دو فیکٹریاں سیلکردیں کر کے لاکھوں روپے جرمانہ عائدکردیاگیا۔

(جاری ہے)

، تفصیلات کے مطابق سکھراور گردونواح میں غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کی بڑھتی ہوئی شکایات پر آخرکار سندھ فوڈ اتھارٹی کو سکھر کے شہریوں پر رحم آگیا ہے اور اس نے سکھر میں عام استعمال کی اشیائ میں ملاوٹ کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم نے سکھر کے علاقے گولیمار میں واقع مرچیں بنانے والی دو فیکٹریوں پر اچانک چھاپے مارے چھاپے کے دوران ٹیم کو مرچوں میں چوکر اور بھوسہ کی ملاوٹ نظر آئی جس پر ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں فیکٹریوں کو سیل کردیا اور ان کے مالکان پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیافوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے مطابق چھاپے کے دوران فیکٹریوں میں سے مرچوں کے سیمپلز بھی حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ فیکٹریوں میں سے بھوسے اور چوکر کی بوریاں بھی ملی ہیں جو تحویل میں لے لی گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ مرچوں کا معیار دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ انسانی صحت کے لیے بہت نقصاندہ ثابت ہوتی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں