حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی سلسلہ نقشبندیہ کا سرمایہ افتخار اور مجاہد ملت،مفکر اسلام تھے،ڈاکٹرسعید اعوان

جمعہ 16 اکتوبر 2020 17:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمت اللہ علیہ کے عرس مبارک موقع پر جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی سلسلہ نقشبندیہ کا سرمایہ افتخار اور مجاہد ملت،مفکر اسلام تھے۔حضرت امام ربانی نے اللہ کی وحدانیت کا پیغام عام و خاص کو پہنچایا۔

سلسلہ نقشبندیہ کی تعلیمات کو تمام مکاتب فکر کے افراد تک پہنچائیں۔حضرت امام ربانی نے اپنے علم و عمل سے تاریخ اسلام میں انمٹ نقوش چھوڑے۔

(جاری ہے)

ساری زندگی اسلام کی تبلیغ کیلئے وقف رکھی اور لوگوں کو اخوت،بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتے رہے۔اشاعت اسلام کیلئے آپ کی عظیم ترین خدمات پر تبلیغ حق کی پوری تاریخ نازاں رہے گی۔آپ نے لوگوں کو ہمیشہ حصول علم کی ترغیب دی۔

تعلیمات حضرت امام ربانی پر عمل پیرا ہونے سے عاجزی،انکساری اور احترام انسانیت پیدا ہوتا ہے۔آج سالار نقشبندیہ طاہریہ خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں حضرت امام ربانی کی حقیقی تعلیمات کا درس دے کر لوگوں کو امن و محبت کا پیغام دے رہے ہیں اور جینے کا ڈھنگ سکھا رہے ہیں۔تاکہ نفرتوں کا خاتمہ ہو اور محبتوں کا فروغ ہو۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں