بلدیہ اعلیٰ سکھر کا عملہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘نثار احمد میمن

پیر اکتوبر 19:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر سکھر نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ اعلیٰ سکھر کا عملہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘ سینیٹری انسپکٹرز کی قیادت میں عملہ صفائی کی جانب سے شہر کے ہر گلی و محلے سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے ‘ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اور اس سلسلے میں دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ درپیش مسائل اور وسائل کی کمی کے باوجود ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کریں ‘ صفائی ستھرائی سمیت بلدیہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو شہری بلدیہ کے کمپلینٹ سینٹر کے نمبر 111-757-777 پر اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں جبکہ میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو کے موبائل نمبر 0300-3277002 اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی شیخ کے موبائل نمبر 0333-35999332 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ‘ شکایات کے فوری ازالے کے حوالے سے بلدیہ افسران کو ہدایت جاری کی جاچکی ہے کہ وہ موصول ہونے والی تمام شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت کارروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر متعلقہ افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments