نثار احمد صدیقی کے نام سے منسوب مونومنٹ کو آئی بی اے سکھر کے سپرد کردیا گیا

منگل اکتوبر 17:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شکارپور پھاٹک پر تعمیر کرائے گئے نثار احمد صدیقی کے نام سے منسوب مونومنٹ کو آئی بی اے سکھر کے سپرد کردیا گیا ‘ ایڈمنسٹریٹر نثار احمد میمن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو کی جانب سے بدھ کے روز فائل باقاعدہ طور پر وائس چانسلر سید میر محمد شاہ کے حوالے کردی گئی ‘ مونومنٹ کی دیکھ بھال اور مینٹننس کی ذمہ داری آئی بی اے سکھر کی ہوگی‘ فائلز کے تبادلے کے موقع پر ایکسین سہیل میمن ‘ ایس پی او عابد علی انصاری ‘ انجینئرز نعمان کلہوڑو اور ہادی بخش بلو سمیت آئی بی اے سکھر کے ذمہ داران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلدیہ اعلیٰ سکھر کی سابق کونسل نے مرحوم ڈاکٹر نثار احمد صدیقی کی خدمات کے اعتراف میں شکارپور پھاٹک پر تعمیر ہونے والے مونومنٹ کو انکے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی تھی جبکہ اس حوالے سے چند روز قبل سکھر میونسپل کارپوریشن اور آئی بی اے یونیورسٹی کے درمیان ایک MoU بھی دستخط ہوا تھا جس کے بعد آج باقاعدہ طور پر مونومنٹ کو آئی بی اے یونیورسٹی کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments