منگریو برادری کا گاؤں کے بااثر افراد کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 20 اکتوبر 2020 22:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سکھر کے علاقے صالح پٹ نواحی گائوں گٹنگ واری کے مکین منگریو برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے گائوں کے بااثر افراد کی جانب سے زرعی زمین پر قبضوں اور اور ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل عبدالغفور ، ہادی بخش ، علی مراد ، عرض محمد ، گل حسن و دیگر کا کہنا تھا کہ علاقے کے بااثر قبضہ مافیا نے جرائم پیشہ افراد کیساتھ ملکر گائوں کے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ، آئے روز گائوں کے غریب شخص کی زرعی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے اور شکایات پر اس کے گھر پر حملہ کرکے حراساں کیا جاتا ہے ، جوابداروں پیرل راجڑ ، جان ملھ راجڑ ، ولی محمد ، امام الدین ، فقیر ، قربان و دیگر نے ظلم و زیادتی کے پہاڑ تو ڑ رکھے ہیں ، 1972سے ہماری ملکیت جو کے قانونی کاغذات میں بھی ہمارے ناموں پر ہے اس پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اور کئی ضرب ایراضی پر قبضہ کر کے مسلح افراد بیٹھا دیئے ہیں شکایات پر متعلقہ محکموں کی جانب سے واقعہ کی جانچ پڑتا ل کی گئی اور قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن بااثر قبضہ مافیا کو گرفتار نہیں کیا گیا جس پر قبضہ مافیا نے مزید قبضے کرنے شروع کر دیئے ہیں شکایات پر قبضہ مافیا کے افراد ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں