سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیساتھ مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

منگل اکتوبر 22:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیساتھ مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ راؤ شفیع اللہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو بنام نہال عرف حاجی لکھن کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، گرفتار ڈاکو پولیس مقابلوں چوری ڈکیتی سمیت متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments