گڈانی پھاٹک کے قریب جھاڑیوں میں پرسرار طور پر آگ لگ گئی، علاقے میں خوف و ہراس

منگل 20 اکتوبر 2020 22:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) گڈانی پھاٹک کے قریب جھاڑیوں میں پرسرار طور پر آگ لگ گئی، علاقے میں خوف و ہراس ،فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ،تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک نزد لاکھا پیر کے قریب گندے پانی کے تالاب کیساتھ اگی ہوئی جھاڑیوں میں اچانک پرسرار طور آگ لگ گئی آگ لگنے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ مکینوں نے آگ لگنے کی اطلاع فوری طور قریبی فائر برگیڈ اسٹیشن کو دی جس پر فائر ٹینڈر نے موقع پر جائے وقوعہ پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا فائر ٹینڈر و ریسکیو عملے کے مطابق جھاڑیوں میں آگ گندگی کے ڈھیر میں لگائی جانیوالی آگ کے باعث لگی صورتحال کو مکمل کنٹرول کر لیا گیا واضع رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار گڈانی پھاٹک کے قریبی محلوں باگڑی پارہ،برما شیل ڈپو و دیگر مقامات پر جھاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں