سکھر : مصروف ترین کاروباری مرکز میں مسلح افراد کی ڈکیتی ، گوشت کے تاجر سے 70ہزار لوٹ لئے

منگل 20 اکتوبر 2020 22:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سکھر میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ، مصروف ترین کاروباری مرکز میں مسلح افراد کی ڈکیتی ، گوشت کے تاجر سے 70ہزار لوٹ لئے ، بروقت اطلاع کے باوجود پولیس تسلیاں دینے میں مصروف ، دکانداروں میں تشویش کی لہر ، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حد سکھر کے مصروف ترین کاروباری علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے گوشت کے تاجر وسیم باری سے اسلح کے زور پر 70ہزار سے زائد رقم چھین لی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، دکانداروں کی جانب سے واقعہ کی فوری اطلاع ملنے کے باوجود تھانہ اے سیکشن کی پولیس متاثرہ دکاندار کو تسلیاں دینے میں مصروف دیکھائی دی ، اس موقع پر غریب آباد کے دکانداروں نے متاثرہ تاجر کے ہمراہ واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی ذمہ دار پولیس ہے دن دہاڑے تاجروں کو اس طرح لوٹا جائے گا تو کوئی بھی تاجر محفوظ نہیں رہے گاانہوں نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر تاجر برادری کو تحفظ فراہمی سمیت لوٹی ہوئی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں