روہڑی کا مکین 20سالہ نوجوان پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ، ورثاء تلا ش کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گئے

منگل 20 اکتوبر 2020 22:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) روہڑی کا مکین 20سالہ نوجوان پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ، ورثاء تلا ش کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گئے ، بالا حکام سے نوجوان کی تلا ش کیلئے مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے شاہ لطیف چوک کے مکین قریشی برادری سے تعلق رکھنے والے محمد خلیل قریشی، تسلیم قریشی و دیگر نے سکھر پریس کلب کے سامنے لاپتہ نوجوان کی تلاش کے سلسلے میں اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ا نکا عزیز دس سالہ حمزہ قریشی گذشتہ دس دنوں سے پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے اسکی تلاش ہر جگہ کی مگر اسکا کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے پولیس بھی اسے ڈھونڈنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ، گمشدگی کے باعث ماں پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں گھر مٰں سوگ کی فضاء برپا ہے ، خدرا سکی تلاش میں ہماری مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں