صحافی انس گھانگرو کے والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے

منگل 20 اکتوبر 2020 22:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء)صحافی انس گھانگرو کے والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ، انس گھانگھرو سمیت دیگر سوگواروں سے اظہار افسوس ، مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے مقامی ٹی وی کے رپورٹر انس گھانگرو کے والد گذشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کے انتقال پر سکھر اور اسکے گرد نواح سے صحافی تنظیموں کے عہدے داروں سمیت صحافیوں ، کیمرہ مینوں ، فوٹو گرافروںسمیت سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی و تاجر تنظیموں کے عہدے داروں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز سکھرکیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ سکھر صدر بخش علی پھلپلوٹو نے وفد میں شامل ابراہیم سومرانی ، سید قذافی شاہ ، جاوید گھنیو ، نعیم غوری و دیگر کے ہمراہ انس گھانگرو کی رہائش گاہ پر ان سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں