ٹ*سکھر،سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ،دودہشت گرد مارے گئے

)دہشت گردوں کے قبضے سے دو پسٹل ،گولیاں ،ایک کلو بارودی مواد ،بال بیرنگ اور ایک موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:00

c سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) سکھرکے قریب سی ٹی ڈی کادہشتگردوں سے مبینہ مقابلہ ،دودہشتگرد مارے گئے ،دہماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ،مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق سکھرکے قریب جعفرآباد لنک روڈ پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سی ٹی ڈی سکھر اور کراچی کی ٹیم نے دہشتگردوں کی موجودگی ی اطلاع پر کاروائی کی تو مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دوو دہشتگرد مارے گئے جن کی نعشیں سی ٹی ڈی پولیس نے تحویل میں لے کر سول اسپتال پہنچائیں اس سلسلے میں رابچے پر ایس ایچ او سی ٹی ڈی علی نواز سومرو کے مطابق مرنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے دو پسٹل ،گولیاں ،ایک کلو۔

(جاری ہے)

بارودی مواد ،بال۔بیرنگ اور ایک موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کرلیا گیاہے دہشتگردوں کی شناخت مجیب اللہ اور محمد انور کے نام سے ہوئی ہیں جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان طارق گیڈر گروپ سے ہے دہشتگردوں کے خلاف گارڈن پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیاہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں