-آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی کثیر تعداد نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر محکمہ تعلیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے و دھرنے کی قیادت آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدوار ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں مختیار رند ، عبدالصمد ، شفقت کھوسہ ، عائشہ نورین ، شاہدہ ڈھر ، ثریا ناز و دیگر کا کہنا تھا کہ 2018میں آئی بی اے کی جانب سے لے جانے والے اساتذہ ٹیسٹ جس کا پاسنگ فیصد 50%رکھا گیا تھا اور ہم نے 50%سے زائد مارکس حاصل کئے لیکن ہمیں ابتک آفر لیٹر جاری نہیں کئے گئے ہیں جبکہ ہم لوگوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو فوری بھرتی کیا جائیگا ، مظاہرین اساتذہ نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات بھی سامنے آچکے ہیں ، محکمہ تعلیم سندھ میں 37000خالی آسامیاں موجود ہیں لیکن افسوس سندھ میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے جو انتہائی ظالمانہ اور افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، مظاہرین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذ ہ کو آفر لیٹر جاری کر کے انہیں روزگار مہیا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں