ئ*بلڈنگ کوڈ فائر سیفٹی پروویڑنز 2016 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈاکٹر سعید اعوان

اتوار اکتوبر 19:00

ٰ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) سول ڈیفنس آرگنائزیشن ڈپٹی چیف وارذن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ شھروں میں رہائشی عمارات میں انسانی جان و مال کی حفاظت کے لئے بہتر انتظامات بروئے کار لائے جائیں۔بلڈنگ کوڈ آف پاکستان فائر سیفٹی پروویڑنز 2016 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔عمارتوں کی پائیدار تعمیر، سیوریج کے نظام، کثیرالمنزلہ اور چند منزلہ عمارتوں کی تعمیرات کے لئے جانچ پڑتال کا معیار اپنایا جائے۔

رہائشی عمارتوں میں بجلی، گیس کی ترسیل، سیوریج نظام، صفائی ستھرائی کا نظام اور وقتا فوقتا مینتیننس کے نظام کو چیک کرنے کے لئے باقاعدہ سسٹم بنایا جائے تا کہ کسی بھی قدرتی آفت، بم دھماکے اور دیگر آفات و حادثات کی صورت میں کم سے کم جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ان عمارتوں میں آگ سے بچاؤ اور آگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈ سے رابطہ کا باقاعدہ نظام وضع کیا جائے۔

کثیرالمنزلہ عمارتوں کی سوسائیٹیز، فلیٹس اور ان کی باؤندری والز میں ایمرجنسی نمبرز کا اہتمام کیا جائے۔بارشی پانی کے نکاسی کے نظام کو درست نہ کرنے کی وجہ سے کئی عمارتیں ازحد خطرے کی زد میں ہیں۔ناقص تعمیرات اور ناقص سیوریج کا نظام عمارات کو مزید خراب کر کے انہیں کسی بھی وقت گرنے اور بھاری جان و مال کے خطرے سے دوچار کر دیتا ہے۔سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی تربیت ریسکیو،فرسٹ ایڈ،فائیر فائیٹنگ آج کے دور میں ہر شخص کے لئے ضروری ہے۔تاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہر شخص رضاکارانہ خدمات انجام دے سکی

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments