پوج ہندو پنچائیت کندھرا کے زیر اہتمام گئو شالہ کی زمین پر قبضے کے خلاف اقلیتی برادری کی جانب سے مظاہرہ کیاگیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پوج ہندو پنچائیت کندھرا کے زیر اہتمام گئو شالہ کی زمین پر قبضے کے خلاف اقلیتی برادری کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے مکھی لدھو مل،مکھی نامو مل،اشوک کمار ،لچھمن داس،رمیش کمار ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ برادری کے بااثر شخص دیالومل نے رحیم بخش مہر کیساتھ ملکر گئو شالہ کی چار ضرب زرعی زمین کے جعلی دستاویزات تیار کرکے غیر قانونی قبضہ کرلیا ہے کو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے ایسے عمل سے اقلیتی برادری میں شدید مایوسی وبے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہے متروقہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ظفر اقبال بلوچ بھی قبضہ مافیا کیساتھ ملے ہوئے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر زمین پر قبضہ ختم کراکے ہندو پنچائیت کندھرا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں