ام رباب کے والد سمیت تین افراد کے قتل کا معاملہ ،اے آئی جی سکھر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے قائم ٹیم کی سربراہی سے معذرت کرلی

سکھر ریجن میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کررہا ہوں اس لیے ٹیم کی سربراہی نہیں کرسکوں گا ،ڈاکٹر کامران افضل کا آئی جی سندھ کو خط

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) ام رباب کے والد سمیت تین افراد کے قتل کا معاملہ ،اے آئی جی سکھر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے قائم ٹیم کی سربراہی سے معذرت کرلی،سکھر ریجن میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کررہا ہوں اس لیے ٹیم کی سربراہی نہیں کرسکوں گا ڈاکٹر کامران افضل نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیاتفصیلات کیمطابق سکھر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر کامران افضل نے آئی جی سندھ کی جانب سے ام رباب کے والد ،دادا اور چاچا کے قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے قائم کردہ ٹیم کی سربراہی کرنے سے معذرت کرلی ہے اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ کو خط لکھ دیاہے جس میں اے آئی جی کا کہنا ہے کہ یہ کیس انتہائی اہم اور حساس ہے اور وہ اس وقت ریجن کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں تو وہ اس کیس کو وقت نہیں دے پائیں گے اور دوسرا یہ کہ کیونکہ یہ کیس میھڑ ضلع دادو کا ہے اور دادو ضلع۔

(جاری ہے)

کیونکہ سکھر نہیں بلکہ حیدرآباد ریجن میں آتا ہے تو اس لیے حیدرآباد ریجن کے اے آئی جی کو ٹیم کا سربراہ۔مقرر کیا جائے تو کیس میں زیادہ اور تیزی سے پیش رفت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں