غریب آباد سکھر کے تاجر محمد عظیم عباسی کا چوری کی عدم برآمدگی کے خلاف احتجاج

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) غریب آباد سکھر کے تاجر محمد عظیم عباسی نے چوری کی عدم برآمدگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل نامعلوم نوسر باز چوروں نے غریب آباد کے علاقے میں میری مرغی کی دکان پر آدھا کلو مرغی مانگی اور اویس نامی نوجوان کو بے وقوف بنا کر گلک میں موجود 14ہزار سے زائد نقدی چوری کرکے با آسانی فرار ہوگئے تھے واقعہ کی رپور ٹ متعلقہ تھانہ اے سیکشن پر درج کرانے گیا تو پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیاتھا کہ چند روز گذرنے کے باوجود پولیس ابتک میری چوری برآمد کرنے میں ناکام ہے متاثرہ دکاندار نے آئی جی سندھ پولیس ، ڈی آئی جی پولیس ، ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر چوری برآمد کر انے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں