ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے 27 اکتوبر کو کشمیرپر جابرانہ بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا

پیر 26 اکتوبر 2020 17:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی فورسزکی جانب سے قبضے اور جاری جارحیت کے خلاف 27 اکتوبر2020 کوکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سمیت متعلقہ اداروں اور محکموں کو کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لیے آگاہی پروگرام منعقد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ جبکہ تمام سرکاری ملازم یوم سیاہ پر بازئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے 27 اکتوبر2020 کی صبح 10.30 بجے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس تا پریس کلب سکھر تک آگاہی واک کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں