حکومت کے لئے مہنگائی سب سے بڑا خطرہ ہے ،ڈاکٹرسعید اعوان

پیر 26 اکتوبر 2020 21:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے مہنگائی سب سے بڑا خطرہ ہے اپوزیشن کے جلسے،جلوس نہیں۔مہنگائی حکومتی بنیادوں کو کھوکھلا کررہی ہے۔مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔دو وقت تو دور کی بات غریب کیلئے ایک وقت کا کھانا مہنگائی کی وجہ سے مشکل ہوگیا ہے۔

حکومت دعووں سے باہر نکل کر عملی طور پر کام کرے۔

(جاری ہے)

آٹا،چینی کا مصنوعی بحران کیوں پیدا ہوا،مصنوعی بحران اور مہنگائی کرنیوالے حکومت کے کنٹرول سے کیوں باہر ہیں۔بے روزگاری،مہنگائی سے غریب پریشان حال اور خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔ریاست مدینہ طرز حکمرانی میں امیر غریب سب کے حقوق یکساں تھے،آج امیروں کو تمام تر سہولتیں اور غریب کو مہنگائی اور بے روزگاری کے تحفے دیئے جارہے ہیں۔ پاکستان کے عوام زندہ قوم ہیں ملک کی معاشی ترقی کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں،حکومت عوام دوست پالیسی مرتب اور مصنوعی مہنگائی کا بحران ختم کرے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں