نیو پنڈ محمدی محلہ میں صفائی کا نظام درہم برہم ، علاقہ معززین کا انتظامیہ کے خلاف گندے پانی میں کھڑے ہو کر احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 اکتوبر 2020 21:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) نیو پنڈ محمدی محلہ میں صفائی کا نظام درہم برہم ، علاقہ معززین کا انتظامیہ کے خلاف گندے پانی میں کھڑے ہو کر احتجاجی مظاہرہ ، نعرے بازی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ محمدی محلہ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سمیت نکاسی آب مفلوج ہونے کے خلاف گندے پانی میں کھڑے ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور متعلقہ محکموں کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل محمد ی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور علاقہ معززین کا کہنا تھا کہ کئی دن گذر چکے ہیں علاقے میں صفائی کا نام و نشان نہیں ہے الٹا نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ڈرنیج کا گندہ پانی گلی محلوں میں کھڑا ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں بلخوص نمازیوں ، خواتین اور بچوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مظاہرین نے انتظامیہ سے اپیل کہ ہے کہ خدارا اس گندے پانی کے جمع ہونے کا مسئلہ اور صفائی کے نظام کو جلد بہتر بنایا جائے بصور ت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں