شہری مسائل کے حل کیلئے جاری جدوجہد کسی صورت کم نہیں ہونے دی جائیگی ،حاجی جاوید میمن

پیر 26 اکتوبر 2020 22:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر ،چئیرمین ایس ڈی اے حاجی جاوید میمن نے کہا ہے کے شہری مسائل کے حل کیلئے جاری جدوجہد کسی صورت کم نہیں ہونے دی جائیگی ۔ شہریوں نے ساتھ دیا تو تمام شہری مسائل اور شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہمی کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کرینگے شہر سکھر ہمارا اپنا شہر اسکے ساتھ ہونی والی زیادتی کسی صورت برادشت نہیں کرینگے،موجودہ ملکی حالات میں سب سے زیادہ نقصان تاجر برادری کو اٹھاناپڑا لیکن ابتک حکومت وقت تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے،سکھر کے منتخب نمائندگان اور سرکاری افسران نے شہر اور شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے لیکن آج ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ نا تو سکھر شہر لاوارث ہے اور ناہی اس میں بسنے والے شہری سکھر ڈویلمپنٹ الائنس شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے سماجی رہنما محمداشرف میمن جیلانی بلڈر والے کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں سکھر کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات سمیت تاجر برادری سکھر اسمال ٹریڈرز،سکھر ڈویلمپنٹ الائنس کے عہدے داروں ،رہنماؤں سماجی رہنما محمداشرف میمن جیلانی بلڈر والے ،ایڈوکیٹ سیف اللہ بھٹو،حاجی محمد شریف ڈاڈا،غلام شبیر بھٹو،اصلاح الدین شیخ،غلام مصطفی پھلپوٹو، مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد،منیر میمن،ڈاکٹر سعید اعوان،ظہیر خان بھٹی،ڈاکٹر انیس میمن،بابو فاروقی،محمد رضوان قادری،کامریڈ فقیر امام الدین محمدانی،سید عمران علی شاہ ،راشد خان،شاہد بندھانی،آغا اکرم درانی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سکھر کے سماجی رہنما محمداشرف میمن جیلانی بلڈر والے کی جانب سے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر ،چئیرمین ایس ڈی اے حاجی جاوید میمن کو سکھر شہر کے مسائل کے حل کیلئے بہتر کارکردگی پیش کرنے پر حسن کارکردگی ایواڈ سے نوازا گیا جبکہ دیگر مہمانوں میں بھی حسن کارکردگی و سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر ،چئیرمین ایس ڈی اے حاجی جاوید میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث بلدیاتی مشکلات حد سے بڑھ گئی ہیں شہری صاف پینے کے پینے کی عدم فراہمی سمیت صفائی کے فقدان سمیت دیگر مسائل کا شکار دوہرے عزاب میں مبتلا ہیں لیکن انتظامیہ بلند و بانگ دعوؤں اور مصنوعی فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ کرتی ہوئی دیکھائی نہیں دے رہے ہے جس کے باعث شہریوں میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے۔

قبل اختتام تقریب سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر ،چئیرمین ایس ڈی اے حاجی جاوید میمن اور سماجی رہنما محمداشرف میمن جیلانی بلڈر والے نے شہری مسائل کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور شہریوں سے اپیل کی کے وہ شہراور شہریوں کے بنیادی و بلدیاتی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کا ساتھ دیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں