سکھر،جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں شروع

پیر اکتوبر 23:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت با سعادت کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں اور اسی کیساتھ سکھر شہر کی مساجد ک،چھوٹے بڑے بازاروں ،گھروں ، گلیوں کو سجانے کا کام بھی شروع ہے اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات و وبازاروں اور تجارتی مرکز ،چوراہوں ،شاہراؤں پر سبز گنبدخضراء کے پرچم ، بیجز، جھنڈیوں ،برقی قمقوں و دیگر اشیاء کے اسٹال بھی سج گئے ہیں جہاں سے بچے ،بوڑھے،نوجوان اشیاء کی خریداری میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرسبز گنبد خضراء کے پرچم کشائی سمیت غرباء میں کھانا تقسیم اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جا رہا ہی

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments