گسٹا ضلع سکھر کے زیر اہتمام اساتذ ہ کے حقوق کیلئے اور ڈی اای او سیکنڈری کی زیادتیوں کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال اوراحتجاجی دھرنا

پیر 26 اکتوبر 2020 23:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) گسٹا ضلع سکھر کے زیر اہتمام اساتذ ہ کے حقوق کیلئے اور ڈی اای او سیکنڈری کی زیادتیوں کے خلاف ڈائریکٹر ایجوکیشن دفتر کے سامنے اساتذہ کی کثیر تعداد نے علامتی بھوک ہٹرتال کر کے احتجاجی دھرنا دیا اور ڈی ای او سیکنڈری کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت گسٹا ضلع سکھر کے رہنما شہزاد علی عباسی ، گسٹا تعلقہ روہڑی کے صدر علی حسین جتوئی ، جنرل سیکریٹری نانک مل سپانی و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ڈی ای او سیکنڈری نے دفتر میں کرپشن اور رشوت وصولی کا بازار گرم کر رکھا ہے ، رشوت نہ دینے کی صورت میں اساتذہ کو جبری طور پر دوسرے شہر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے جبکہ جبری ٹرانسفرپر محکمہ تعلیم اور حکومت سندھ کی جانب سے مکمل طور پر پابندی ہے لیکن افسوس ڈی ای او سیکنڈری گذشتہ دوسالوں سے اساتذہ کے حقوق ضبط کئے ہوئے اور الٹا آواز اٹھانے پر اساتذہ کیساتھ نارو سلوک اختیار کر رہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وزیر تعلیم سمیت حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گسٹا کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کرتے ہوئے ڈی ای او سیکنڈری سکھر کی زیادتی کا نوٹس لیکر انہیں فوری ہٹایا جائے بصورت دیگر کام چھوڑ احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائیگا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں