سکھر،یوم سیاہ پر سیاسی سماجی تنظیموں ،ٹریڈ یونینز اور اداروں کی کشمیریوں کی حمایت میں ریلی

منگل 27 اکتوبر 2020 19:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سکھر میں یوم سیاہ پر سیاسی سماجی تنظیموں ،ٹریڈ یونینز اور اداروں کی کشمیریوں کی حمایت میں ریلی ،شیر۔کی۔فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج کے نعروں سے گونج اٹھی تفصیلات کے مطاق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کشمیر پر جاری بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ،ضلع اتظامیہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر سکھر کی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں ،ٹریڈ یونییز اور سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوئی اور مینارہ روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے شرکاء کی جانب سے ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے۔

(جاری ہے)

لگائے جانے والے نعروں سے فضا گونج اٹھی پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا 72 سالوں سے بھارت نے ظلم و جبر کی انتہا کردی ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کے جذبے کو کم نہیں کرسکا ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت کا غاصبانہ قبضہ کشمیر پر سے ختم۔ہوگا اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیریوں کی ازادی تک ہم ان کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں