سکھر میں فرانسیسی حکومت کی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج

منگل 27 اکتوبر 2020 19:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانسیسی حکومت کی سرپرستی میں ناموس رسالتﷺ پر ناپاک حملے کے خلاف جامعتہ العین سکھر او سکھر ڈویلمپنٹ الائنس کے زیر اہتمام عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے مکرانی مسجد بندر روڈ پر زیر قیادت جامعتہ العین کے مفتی چمن زمان قادری، سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کیجاوید میمن و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ناموس رسالت پر حملے کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں رہنماؤں مولانا محمد اشرف میمن،شہزادو بھٹو،غلام مصطفی پھلپوٹو،مولانا عبید اللہ بھٹو،منیر میمن،محمد رضوان قادری،فقیر امام الدین محمدانی و دیگر شامل تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے فرانسیسی حکومت کی سرپرستی میں ناموس رسالتﷺپر ناپاک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو امت مسلمہ اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا اور کہا کے فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانا بدترین دہشتگردی ہے،ایسے گھناؤنے عمل سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، عاشقان رسول سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے آقائے دو جہاں کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا مذکورہ رہنماؤں نے او آئی سی سے ایسے عمل کا نوٹس لینے سمیت حکومت پاکستان و دیگر اسلامی ممالک سے فرانس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں