سکھر،روہڑی کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ لگ گئی

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) روہڑی کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ لگ گئی ،ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق سکھرضلع کی تحصیل روہڑی کے علاقے علی واہن میں دین محمد برڑو نامی شخص کی گیس سلنڈر کی دکان میں رکھا ہوا ایک گیس سلنڈر اچانک دھماکے سیپھٹ گیا اور دکان میں آگ لگ گئی جسے بڑی کوششوں کے بعد بجھا دیا گیاتاہم آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ایک شخص محمد اصغر مغل زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں