سکھر، جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے تانگہ ریلی

بدھ اکتوبر 20:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) سکھرمیں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے تانگہ ریلی ،شہر۔کی فضا مرحبا یامصطفے اور درودوسلام سے گونجنے لگی،تفصیلات کے مطابق سکھر میں تنظیم اصلاح الفقراء حسینیہ نقشبندیہ کی جانب سے جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں ایک تانگہ ریلی نکالی گئی ریلی شیخ شینھن روڈ سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں کا گشت کرتے ہوئے شہر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں بڑوں کے ساتھ ساتھ ننھے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جو تانگوں لر سوار تھے ریلی کے موقع پر شہر کی فضا مرحبا یا مصطفے سرکار کی آمد مرحبا اور درود و سلام سے گونج اٹھی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ربیع الاول سرکار کی آمد کامہینہ ہے اور سرکار کی آمد کا دن ہمارے لیے کسی عید سے کم۔

(جاری ہے)

نہیں ہے ہم ہت سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور ہر سال قیامت تک اسی طرح سرکار کی آمد کا جشن مناتے رییں گے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments