سکھرمیں انسداد پولیو مہم جاری ،ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف

بدھ اکتوبر 20:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) سکھرمیں انسداد پولیو مہم جاری ،ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ،صحت افسران کی جانب سے بھرپور نگرانی ،تفصیلات کے مطابق سکھرضلع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کی نگرانی میں پانچ روزہ پولیو مہم جاری ہے پولیو مہم کے پہلے دور روز کی طرح تیسرے روز بھی پولیو ٹیموں کی جانب سے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ضلع بھر میں بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر مقامات پر بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں موجود رہیں اور پانچ سال تک کے مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتی رہیں سکھرکے صحت حکام نے اب تک جاری پولیو مہم میں ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انشاء اللہ مہم کے اختتام تک مقررہ 3 لاکھ 45 ہزار 103 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا جائے گا اور کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہیں رہے گا۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments