سکھر ،ٹھنڈ میں اضافے سے قبل ہی لنڈا بازار مافیا نے فٹ پاتھوں پر قبضہ جما لیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) ٹھنڈ میں اضافے سے قبل ہی لنڈا بازار مافیا نے سکھر کی فٹ پاتھوں پر قبضہ جما لیا ، شہریوں کو پیدل چلنے میں مشکلا ت کا سامنا ، رشوت کے عیوض بلدیہ عملہ خاموش ، شہریوں میں تشویش کی لہر ، کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ،ْ سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی چند روز سے سرد ہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ سردی میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے تاہم ٹھنڈ میں اضافے سے قبل ہی لنڈا بازار مافیا نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے لینڈ گرانٹ عملے اور انٹی انکروچمنٹ فورس کی ملی بھگت سے شہر کے مختلف علاقوںاسٹیڈیم روڈ ، مینارہ روڈ ،انور پراچہ اسپتال روڈ ، شکارپور روڈ ، بیراج روڈ اور دیگر علاقوںکے فٹ پاتھوں پر قبضہ جمع کر کے ریڑھیوں اور ٹھیلوں پرپرانے استعمال شدہ گرم کپڑے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث متعلقہ علاقوں میں ٹریفک کی آمد و رفت میں جہاں خلل پڑ رہا ہے وہی فٹ پاتھ پر چلنے والے لوگ بھی سڑکوں پر چلنے پر مجبور دیکھائی دے رہے ہیں ،شہریوں کی شکایت کے باوجود سکھر میونسپل کارپوریشن کا عملہ لنڈا بازار مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کر رہا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں کے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار قائم ہونے پر سکھر کے شہری حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سکھر ، میونسپل کمشنر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت سکھر کے منتخب نمائندگان سے نوٹس لیکر فٹ پاتھوں سے لنڈا بازار ختم کراکے شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں