سکھرشہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کی سپلائی و فروخت کے مقامات پر چھاپے

بدھ اکتوبر 21:59

سکھر۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :مشیر تحفظ ماحولیات و کوسٹل ڈیویلوپمینٹ و موسمیاتی تبدیلی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات نعیم احمد مغل کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار حسین پھلپوٹو ادارہ تحفظ ماحولیات ریجنل انچارچ سکھر اجمل خان تنیو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل امیر اور مختیارکار سکھر  سٹی کے ہمراہ سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پابندی شدہ پلاسٹک شاپنگ بیگز سپلائی و فروخت کرنیوالے ہول سیلرز   او رریٹیلروں کی دکانوں پر چھاپے مارے  تاہم  کہیں سے بھی غیر قانونی شاپنگ  بیگز نہیں ملے ہیں۔

اس کے علاوہ سکھر کے بڑے سٹوروں  میں بھی  اب ماحول دوست پلاسٹک بیگز اور کاغذ کی تھیلیاں پائی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات کے ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر کی خاص ہدایات پر آج ہم نے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز فروخت کرنیوالے چھوٹی بڑی دکانوں پر چھاپے مارے ہیں ۔

اور حال ہی میں ڈپٹی کمشنر  کی سربراہی میں ایک آگاہی ریلی بھی  نکالی گئی تھی جس میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا تھا کہ  پلاسٹک کی تھیلیوں کا خرید و فروخت اور استعمال روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان کارروایوں کا مقصد حکومت سندھ کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کا جائزہ لینا  ہے  اور جو دکاندار غیر تحلیل شدہ پلاسٹک بیگ کی خریدوفروخت یا تیاری میں پایا گیا تو اسکے خلاف( سیپا) ایکٹ 2014 کے مطابق سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments