نیب سکھر کی گندم مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری

فوڈ سینٹر سے ہزاروں بوریاں خورد برد ہونے کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مدیجی فوڈ سینٹر کو سیل کردیا

جمعرات اکتوبر 20:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء)نیب سکھر کی گندم مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری، تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی گندم مافیا کے خلاف کاروائیاں جار ی ہے اس سلسلے میں سکھر نیب کی ایک ٹیم نے مدیجی فوڈ سینٹر سے ہزاروں بوریاں خرد برد ہونے کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مدیجی فوڈ سینٹر کو سیل کردیا، کاروائی کی اطلاع ملنے پر فوڈ سینٹر کا عملہ فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ، نیب زرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی عدم موجودگی کے باعث گندم کی بوریوں کی گنتی نہیں ہوسکی ہے اس لئے گودام سیل کر دیا گیا ہے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پیر کے روز گنتی کی جائے گی۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments