ادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کے سکھر میں چھاپے، پلاسٹک بیگز کا کا روبار ترک کرنے کے نوٹس جاری

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کے سکھر میں چھاپے، پلاسٹک بیگز کا کا روبار ترک کرنے کے نوٹس جاری، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات نعیم احمد مغل کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنر ل وقار حسین پھلپوٹوکی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی،جس نے سکھرشہر کی مارکیٹوں،ہول سیلرز، دکانوں اور دیگر مقامات پرپہنچ کرچھاپے مارکرپلاسٹک بیگز کے استعمال کے روک تھام کے لیے تنبیہ کی۔

اس موقع پر کہیں سے بھی پابندی شدہ پلاسٹک بیگز نہیں ملیں۔ چھاپہ مار ٹیم نے وقار حسین پھلپوٹو کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحولیات سکھر اجمل خان تنیو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل امیر، مختیار کار سٹی سکھر شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنر ل وقار حسین پھلپوٹونے اس موقع پر سکھر کے دکانداروں،سپر اسٹورز اور شاپنگ مالز کی انتظامیہ کو نوٹس دیتے ہوئے تنبیہ کی کہ حکومت سندھ کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے استعمال خرید و فروخت اور تیاری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی سکھر میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے پلاسٹک بیگز کے ہول سیلرز ، ڈیلر ز اور دکانداروں کو خبردارکیا کہ پلاسٹک کا استعمال صحت کے لیے مضر ہے جس کے ماحول پر بٴْرے اثرات مرتب ہورہے ہیں جو بھی دکاندار ، ہول سیلرز، ڈیلر یا فیکٹری مالک پلاسٹک بیگز کے کاروبار میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سیپا ایکٹ 2014 کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں