جامعتہ العین علوم الاسلامیہ سکھر سندھ کی ناموس رسالتؐ پرناپاک حملے کیخلاف ریلی

جمعرات اکتوبر 20:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) جامعتہ العین علوم الاسلامیہ سکھر سندھ کے زیر اہتمام فرانسیسی حکومت کی سرپرستی میں ناموس رسالتﷺ پر ناپاک حملے کے خلاف عاشقان رسول سمیت جامعتہ العین کے طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے زیر قیادت مفتی محمد چمن نجم القادری و دیگر علماء کرام کے مکرانی مسجد بندر روڈ تا سکھر پریس کلب تک مذمتی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مفتی محمدچمن نجم القادری،سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، ایس ڈی اے کے رہنما غلام مصطفی پھلپوٹو سمیت و دیگر نے فرانسیسی حکومت کی سرپرستی میں ناموس رسالتﷺپر ناپاک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو امت مسلمہ اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا اور واقعہ پر اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانا دنیا کی بدترین دہشتگردی ہے،ایسے گھناؤنے عمل سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، انہوں نے کہا کے عاشقان رسول سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے آقائے دو جہاں کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا مذکورہ رہنماؤں نے او آئی سی سے گستاخانہ عمل کا نوٹس لینے سمیت حکومت پاکستان و دیگر اسلامی ممالک سے فرانس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

#

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments