نیب سکھر کی گندم مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری، مدیجی فوڈ سینٹر سیل

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء)نیب سکھر کی گندم مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری، تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی گندم مافیا کے خلاف کارروائیاں جار ی ہے اس سلسلے میں سکھر نیب کی ایک ٹیم نے مدیجی فوڈ سینٹر سے ہزاروں بوریاں خرد برد ہونے کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے مدیجی فوڈ سینٹر کو سیل کردیا، کاروائی کی اطلاع ملنے پر فوڈ سینٹر کا عملہ فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ، نیب زرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی عدم موجودگی کے باعث گندم کی بوریوں کی گنتی نہیں ہوسکی ہے اس لئے گودام سیل کر دیا گیا ہے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پیر کے روز گنتی کی جائے گی۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں