سکھر میں 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کی تمام تیاریاں مکمل

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) سکھر میں 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں‘انجمن فدایان رسول سکھر کے زیر اہتمام درگاہ شیخ شہین بادشاہ سے مرکزی جلوس صبح 8بجے برآمد ہوگا ،میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام صبح9بجے میلاد مصطفیٰ چوک گھنٹہ گھر پر مرکزی جلسہ عام منعقد ہوگا جہاں مرکزی جلوس کے قائدین مفتی محمد ابراہیم قادری‘مفتی محمد عارف سعیدی‘صاحبزادہ حامد محمود فیضی سمیت دیگر علماء کرام خطاب کرینگیجبکہ تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری ،انجمن فدایان رسول کے صدر حاجی اکرم انصاری،جنرل سیکریٹری مولانا عثمان فیضی سمیت دیگر علمائے کرام مذہبی رہنما،عمائدین شہر بھی مرکزی جلوس ومرکزی جلسہ عام میں شرکت کرینگے، مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کی جانب سے لگائے جانے والے استقبالیہ کیمپ کی تیاریوں کے حوالے سے میلاد مصطفی کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری،صدر حاجی محمد یاسین سعیدیو دیگر نے گھنٹہ گھر پر قائم مرکزی استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اور مرکزی جلسہ گاہ کا معائنہ کرکے تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے عہدیداروں،اراکین اور کارکنوں کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ان کی محنت پر انہیں شاباش دی، سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور مرکزی جلوس کی گذرگاہوں کی جانب آمد و رفت کے راستوں پر روکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کرکے پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی ہے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں