این آئی سی وی ڈی کے امراض قلب کے معروف سرجن سمیت سرجیکل اسٹاف کورونا میں مبتلا

جمعہ 20 نومبر 2020 20:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) این آئی سی وی ڈی کے امراض قلب کے معروف سرجن سمیت سرجیکل اسٹاف کورونا میں مبتلا، کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد میجر سرجریز بند، کورونا میں مبتلا ڈاکٹر اور عملے کو کورنٹائن کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع تفصیلات کے مطابق این آئی سی وی ڈی کے امراض قلب کے معروف سرجن سمیت سرجیکل اسٹاف کورونا میں مبتلا ہوگئے اسپتال زرائع کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد میجر سرجریز بند کرکے مریضوں کو کراچی منتقلی کی ہدایات کی ہیں اسپتال زرائع کیمطابق استپال میں صرف ایمرجنسی اور اینجو پلاسٹی کی جارہی ہے، ہارٹ بائی پاس سمیت دیگر میجر آپریشنز عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں اور کورونا میں مبتلا ڈاکٹر اور عملے کو کورنٹائن کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں