نواب شاہ میں ہاؤسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

بدھ نومبر 21:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) نواب شاہ میں ہاؤسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ،نیب نے ملوث دوملزمان گرفتارکرلیے،ملزمان کو نیب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کے بعد ان سے تفتیش شروع کی جائے گی نیب ذرائع تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے نیب سکھرنے شکایات ملنے کے بعد کاروائی کرتیہوئے فراڈ میں ملوث دو ملزمان عمران اور رضوان آرائیں کو گرفتار کرلیا ہے نیب ذرائع نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہیکہ آرائیں ہاؤسنگ اسکیم کینام پر 27 افراد سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے ہیں اور اب تک ان افرادکو پلاٹس تک فراہم نہیں کیے گئے ہیں اور ان لوگوں نے تحریری طور پر نیب کو شکایات کیں تو نیب نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ دونوں ملزمان کوگرفتارکیاہیجنکونیب عدالت میں پیش کرکے ان کاریمانڈلینے کے بعد ان سے تفتیش کاآغازکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments