جنسی زیادتی واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو بنائے جانے والے قوانین پر عملدرآمد کرانا چاہئے،انور مہر

بدھ نومبر 21:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ناری فائونڈیشن سکھر کے رہنما انور مہر ، مشتاق ٹانور ی ، میڈ م عذرا جمال و دیگر نے سکھرپریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عورتوں اور بچوں کیساتھ ہونے والی جنسی زیادتی واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو بنائے جانے والے قوانین پر عملدرآمد کرانا چاہئے قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے جنسی زیادتیوں کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، ناری فائونڈیشن کی جانب سے جسنی زیادتیوں کے واقعات کی روک تھام کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ بنایا گیا ہے جس میں خواتین سمیت نوجوان لڑکیوں اور بچیوں کیساتھ ہونے والی بدسلوکی ، جنسی زیادتی کے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا جار ہا ہے کہ بچیوں کے تعلیمی نصاب کے زریعے روزانہ زندگی کی بنیادی صلاحیتوں کی تعلیم دی جائے ، حکومے جنسی حساسیت پر نصب تعلیمی نصاب متعارف کرانے کیلئے موئثر اقدام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments