سکھر شہر میں نکاسی آب مفلوج ، شہری و تجارتی مرکزگندے پانی میں ڈوب گئے

بدھ 25 نومبر 2020 21:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سکھر شہر میں نکاسی آب مفلوج ، شہری و تجارتی مرکزگندے پانی میں ڈوب گئے،برساتی پانی کی نکاسی کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا، شہریوں دکانداروں و علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن ، محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں جاری نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے و ترقیاتی کام مکمل نہیں ہو سکے ہیں جبکہ شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز میں نکاسی آب مفلوج ہوجانے کی وجہ سے نالیاں اور گٹر ابلنے کے باعث گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہونا روز کا معمول بن گیا ہے،انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ایک روز قبل ہونے والی بارش کا پانی بھی نہیں نکالا جاسکا ہے ،سکھر کے مصروف ترین تجارتی مرکز چوڑی بازار مینارہ روڈ پر سے کھڑا برساتی پانی ابتک نہیں نکالا جاسکا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو خریداری سمیت دکانداروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دکانداروں اور علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے جارہے ہیں دکانداروں اور علاقہ مکینوں سمیت سماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں