وفاقی حکومت کے احکامات کے باوجود سکھر میں پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے تدریسی عمل جاری

جمعرات 26 نومبر 2020 21:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وفاقی حکومت کے احکامات کے باوجود سکھر میں پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے تدریسی عمل جاری ، اسکولوں کے باہر بچوں اور والدین کا رش،ایس او پیز کی بھی دھیجیاں بھکر دی، شہری و سماجی تنظیموں میں تشویش کی لہر ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے دوسری لہر سے بچاؤ کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن اور تعلیمی اداروں کو فوری بند کرنے کے واضع احکامات کے باوجود سکھر میں پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے تدریسی عمل کا سلسلہ جاری و ساری ہے ،پرائیوٹ اسکولز مالکان کی جانب سے والدین سے چھٹیوں کی فیس وصولی کی شکایت بھی موصول ہورہی ہیں پرائیوٹ اسکولوں کے باہر بچوں اور والدین کا رش نظر آرہا ہے اور بلا خوف و خطر حکومتی ا یس او پیز کی بھی دھیجیاں بھکری جاری ہیں پرائیوٹ اسکولز کی من مانیوں اور پابندی کے باوجود تدریسی عمل جاری رکھنے پر سکھر کی شہری و سماجی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں