سکھر :نامعلوم چور موٹرسائیکل کا کاربیٹر و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے

جمعرات 26 نومبر 2020 21:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) نامعلوم چور موٹرسائیکل کا کاربیٹر و دیگر سامان چوری کر گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حدود عباسی محلہ میں نامعلوم چوروں نے بنام فرحان عباسی کے گھر کے باہر اسکی کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی تالہ نا ٹوٹنے کے بعد چور موٹر سائیکل کا کاربیٹر و دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے موٹر سائیکل سامان کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ مکینوں سمیت متاثرہ شخص نے ایس ایس پی سکھر سے شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیکر شہروں کو مکمل تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں