صاف ستھرا ماحول اور فیس ماسک کا استعمال کرونا وائرس سے تحفظ کا بہترین زریعہ ہے، ڈاکٹر سعید اعوان

جمعہ 27 نومبر 2020 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) سول ڈیفنس آرگنائزیشن سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول اور فیس ماسک کا استعمال کرونا وائرس سے تحفظ کا بہترین زریعہ ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کو شکست دینے کا بہترین ہتھیار صرف اور صرف احتیاط ہے۔عوام کرونا وائرس کو مذاق نہ سمجھے حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے گھر بہترین جگہ ہے۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں متحرک ہیں۔گورنمنٹ کے تمام محکمے اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سماجی میل جول سے پرہیز کریں۔ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کریں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر مکمل طور پر اختیار کریں۔تا کہ اس خطرناک ترین کرونا وائرس کا دلیرانہ مقابلہ کر کے سب سے پہلے اپنے وطن عزیز پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکا۔پاکستان کے شہروں اور دیہاتوں میں طبی سہولتوں کا شدید فقدان ہے اسی لئے ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں