پی ٹی آئی رہنما پرویز راجپوت کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پی ٹی آئی رہنما پرویز راجپوت کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ، دعوت ولیمہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی ، سکھر ریجن ، ضلعی عہدے داروں سمیت سیاسی ، سماجی وتاجر برادری کی شرکت ، دولہائوں کو دعائوں سے نواز ا گیا ، نیگ خواہشات کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوسی ریتی لائن کے رہنما پرویز راجپوت کے صاحبزادے طفیل احمد ، عامر راجپوت کی شادی کے سلسلے میں دعوت ولیمہ تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی ، دعوت ولیمہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حاجی دیدار خان جتوئی ، پی ٹی آئی نادرن سندھ سکھر ریجن کے سیکریٹری جنرل مبین خان جتوئی، ضلعی صدر منور حسین چوہان ، کاشف قاضی سمیت سکھر کی سیاسی ، سماجی و تاجر تنظیموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دولہائوں کو دعائوں سے نواز ا گیا ، نیگ خواہشات کا اظہارکیا گیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں