انصاف یوتھ ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں یوتھ کنونشن کا انعقاد

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) انصاف یوتھ ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیاگیا کنونشن کے مہمان خاص وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ اسد عمر تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فرودس شمیم نقوی ، پی ٹی آئی صوبہ سندھ کے رہنما حاجی دیدار خان جتوئی، رکن قومی اسمبلی ارسلان گھمن ، پی ٹی آئی نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکریٹری مبین خان جتوئی ، سردار پپو خان چاچڑ ، صدر انصاف یوتھ ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن عبدالعزیز ابڑو ،یوتھ ونگ کے مرکزی عہدے داروں سمیت لیڈیز ونگ و نوجوان کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سکھر کی جغرافیائی لوکیشن اہم ہے ،سکھر میں دنیا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک بڑا دریا گذر رہا ہے ، سی پیک کے بعد سکھر کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہی: تیس سال کے دوران سکھر میں منفی تبدیلی دیکھی ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سکھر کو نظرانداز کیا گیا ہے نوجوان نسل وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے عمران خان کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں