سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر کے کزن رضائے الہی سے انتقال کرگئے

ہفتہ نومبر 18:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر کے کزن رضائے الہی سے انتقال کرگئے،تعزیتی سلسلہ جاری،مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت ،تعزیتی سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر کے کزن ثنائ اللہ وسیر رضائے الہی سے گذشتہ روز انتقال کرگئے ،مرحوم کی نماز جنازہ میں صحافی برادری سمیت سکھر کی سیاسی،سماجی،مذہبی تنظیموں سمیت شہریوں ،عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحوم کو پرانہ سکھر کیمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر کے کزن ثنائ اللہ وسیر کے انتقال پر پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان،پریس کلب کے سیکریٹری یاسر فاروقی،ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو،سیکریٹری جاوید جتوئی،سیفما کے لالہ شہباز پٹھان،سیفما سکھر چیپٹر کے صلاح الدین قریشی،سکھر فوٹو جرنلسٹ کے بخش علی پھلپوٹو،نائب صدر ابراہیم سومرانی،خزانچی نعیم غوری سمیت صحافیوں ،کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں سمیت سکھر کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی تنظیموں سمیت معززین شہریوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر اور دیگر سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے ،تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments