سکھر میں انسداد پولیو مہم 30 نومبر سے شروع کی جائے گی

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سکھر میں انسداد پولیو مہم 30 نومبر سے شروع کی جائے گی ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو ورکرز کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع میں انسداد پولیو مہم 30 نومبر سے شروع کی جائے گی جس کے دوران 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا? کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو ورکرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کوتاہیوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی سکھر کے دفتر کے کانفرنس ہال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عدنان راشد کی زیر صدارت منعقد ہو۔ اجلاس میں ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل مہر ، میونسپل کارپوریشن ، پولیس ، سوشل ویلفیئر ، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں ے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ون عدنان راشد نے اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہم کی خامیوں کو دور کیا جائے تاکہ مہم کے مثبت نتائج حاصل ہوسکیں کارکردگی میں اضافہ لازمی جز ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ تربیتی پروگرام کو سیر حاصل بنایا جائے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سکو ہدایت کی کہ پولیومہم کی سختی سے نگرانی کی جائے۔ اجلاس میں ڈاکٹر جمیل مہر نے بتایا کہ سکھر ضلع میں 30 نومبر تا 6 دسمبر 2020 تک جارہی رہنے والی مہم کے دوران 3 لاکھ37 ہزار 95 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے اس سلسلے تربیتی پروگرام مکمل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں