محکمہ اطلاعات سکھر کا تعزیتی اجلاس، ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد کے انتقال پر دکھ کا اظہار

ہفتہ نومبر 18:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) محکمہ اطلاعات سکھر کا تعزیتی اجلاس، ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد کے انتقال پر دکھ کا اظہار، ڈویڑنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر کا تعزیتی اجلاس ڈویڑنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر امتیاز علی جویو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام افسران اور عملے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈویڑنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر امتیاز علی جویو نے ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد زاہد مصطفی میمن کے انتقال پر گہر ے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے۔

ڈائریکٹر امتیاز علی جویو سمیت افسران و عملے نے زاہد مصطفی میمن کی جانب سے محکمہ اطلاعات میں ادا کی جانے والی خدمات پر ان کو خراج پیش کیا۔ امتیاز علی جویو نے اس موقع پر کہا کہ زاہد مصطفی میمن محنتی ، فرض شناس اور سینئر افسر تھے جنہوں نے محکمے میں رہتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی کو نمایاں طریقے سے تشہیر میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا وہ ایک شفیق انسان اور بہترین دوست تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments