پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کا جنرل ورکر اجلاس ،پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کا جنرل ورکر اجلاس بسلسلہ ایجنڈا 53 واں یوم تاسیس اور یوسی 12 کے صدر پارٹی کے سینئر ورکر حاجی بہادر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے زیر صدارت پی پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق احمد سرھیو کے سکھر ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ، سید کمیل حیدر شاہ ، شہید بہادر خان کے بڑے بھائی سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی محمد دین،جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر ڈاکٹر ارشد مغل،ترجمان پی پی سٹی سکھر چوہدری اظہر حسنین ،سمیت پی پی پی کے موجودہ و سابق عہدے داروں،لیڈز ونگ، وتھ ونگ،پی ایس ایف ،لیبر ونگ، یونین کمیٹی کے سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز ،کونسلرز ،پارٹی ورکروں نے شرکت کی اور پی پی کے 53 ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا اور یوم تاسیس میں بھرپور شرکت کرنے سمیت یوسی 12 کے صدر پارٹی کے سینئر ورکر حاجی بہادر خان شہیدکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت اور پارٹی کے شہید قائدین و کارکنان کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، سید کمیل حیدر شاہ ، مشتاق سرھیو و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس صرف پیپلز پارٹی کا نہیں تمام پارٹیوں اور بالخصوص غریب عوام کا دن ہے ،یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا دن ہے، رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا، پی پی پی کے کارکن یوم تاسیس کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے اور مخالفین پر واضح کردیں گے کہ پی پی پی آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ور اس کی جڑیں عوام میں ہیں،پی پی کے شہید قائدین کا مشن ہر حال میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں