نااہل نادان حکومت خود ٹکرائو سے کام لے رہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ

گلگت بلتستان کے الیکشن میں جلسے ہوتے تھے وہاں حکومت کو کورونا کا ڈر نہ تھا، یہ لوگ کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں جو پہلے کہتے تھے ہم احتجاج کی اجازت دیں گے مگر اب گرفتاریاں کی جارہی ہیں،تاہم کیمرے کی آنکھ سب دکھا دیتی ہے، (آج) کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا

اتوار 29 نومبر 2020 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کے نااہل نادان حکومت خود ٹکرائو سے کام لے رہی ہے،گلگت بلتستان کے الیکشن میں جلسے ہوتے تھے وہاں حکومت کو کورونا کا ڈر نہ تھا، یہ لوگ کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں جو پہلے کہتے تھے ہم احتجاج کی اجازت دیں گے مگر اب گرفتاریاں کی جارہی ہیں،تاہم کیمرے کی آنکھ سب دکھا دیتی ہے، (آج) کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی کے گانگوٹی فٹبال گراؤنڈ کے افتتاح کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع انکے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، سابق ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان، ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور ، میر یعقوب علی شاہ سمیت یونین فٹبال کلب روہڑی کے سید علی رضا شاہ،اسنفد یار منگی،نورنبی میمن ،عابد حسین آخوند،سید اطہر علی شاہ،اسلم میمن،عرفان داؤد پوتہ،سہیل سومرو سمیت پی پی کارکنان و شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے روہڑی میں فٹبال گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر والے یہاں آئے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، وفاقی وزرا بڑے اجتماعات کررہے ہیں،تاہم عوام کافیصلہ حکومت کے خلاف ہے، کیونکہ حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ گانگوٹی گراونڈ تاریخی گراؤنڈ ہے، گراونڈ کو کئی بار بہتر بنانے کی کوشش کی گئی، فٹبال کے چاہنے والے اس گراونڈ کی بحالی سے بہت خوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو کی خاص ہداہات ہیں،گراونڈ کی بحالی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں